جھٹ پٹ مصالحہ کے ساتھ سبزیاں کیسے پکائیں؟

اجزاء: ایک کلو کوئی بھی سبزی، تین نارمل سایز پیاز،ایک چائے کا چمچ مصالحہ پیسٹ، ہلدی، ٹماٹر اور سبز مرچ [حسب ذایقہ]

ترکیب: پیاز کو گولڈن براون ہونے تک بھونیں اور ایک چائے کا چمچ جھٹ پٹ مصالحہ پیسٹ، ہلدی، ٹماٹر اور سبز مرچ ڈالیں پھر سبزی شامل کر درمیانی آنچ پر پکائیں، سبزیوں کو نرم کرنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو صرف سبزدھنیا اور گرم مصالحہ پاوڈر ڈالیں

جھٹ پٹ مصالحہ کے ساتھ دالیں کیسے پکائیں؟

اجزاء: ایک کلو کوئی بھی دال ، تین نارمل سایز پیاز،ایک چائے کا چمچ مصالحہ پیسٹ، ہلدی، ٹماٹر اور سبز مرچ [حسب ذایقہ]

ترکیب: پیاز کو گولڈن براون ہونے تک بھونیں اور ایک چائے کا چمچ جھٹ پٹ مصالحہ پیسٹ، ہلدی، ٹماٹر اور سبز مرچ ڈالیں پھر دال شامل کر درمیانی آنچ پر پکائیں، دال کو نرم کرنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو صرف سبزدھنیا اور گرم مصالحہ پاوڈر ڈالیں

جھٹ پٹ مصالحہ کے ساتھ گوشت کیسے پکائیں؟

اجزاء: ایک کلو گوشت، ایک چائے کا چمچ مصالحہ پیسٹ، ٹماٹر اور سبز مرچ [حسب ذایقہ]

ترکیب: پیاز کو گولڈن براون ہونے تک بھونیں اور اس میں گوشت شامل کریں، گوشت فرائی کرنےکے بعد ایک چائے کا چمچ جھٹ پٹ مصالحہ پیسٹ، ہلدی، ٹماٹر اور سبز مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت کر نرم کرنے کے بعد سبز دھنیا اور گرم مصالحہ پاوڈر ڈال دیں۔

جھٹ پٹ مصالحہ کے ساتھ مچھلی کیسے پکائیں؟

اجزاء: ایک کلو مچھلی، چار کھانے کے چمچ مصالحہ پیسٹ، دو چمچ اجوائن، چھے عدد لیموں [مچھلی کو لیموں اور نمک، اجوائن سے دھونے کے بعد]

ترکیب: مچھلی کو دھونے کے بعد مصالحہ پیسٹ، اجوائن اور لیموں کا رس ملا کر مچھلی پر لگائں، پھر دو گھنٹے کی میرنیشن کے بعد فراے کرلیں۔

Shopping Cart